Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرکے کتنا فنڈ اکھٹا کیا؟

شائع 20 اپريل 2020 01:10pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے کرکٹ کا سامان نیلام کرکے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کرلیا۔

رومان رئیس گزشتہ چند دنوں سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا کام کرر رہے ہیں۔

اس کام کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے انہوں نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رومان رئیس نے چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہنی گئی کیپ، پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ اور کرکٹ بیٹ نیلام کی۔ نیلامی کا عمل 16 سے 19 اپریل تک جاری رہا۔

رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی کیپ کی سب سے زیادہ بولی 1 لاکھ 60 ہزار لگی۔ اُن کا بیٹ 80 ہزار روپے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔

کرکٹ گئیرز کی نیلامی سے رومان کے پاس 9 لاکھ روپے سے زائد فنڈ اکٹھا ہوا جس سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔